ایک خوبصورت لطیفہ

T

[Course](https://images.app.goo.gl/NNhyKA1jfnGokkBc7)
‏جنگل میں ایک چیتا چرس پینے کی تیاری کررہا تھا کہ اچانک چوہا آگیا اور بولا: بھائی نشہ چھوڑ دو زندگی بہت پیاری ہے آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے
‏چیتے کو چوہے کی بات اچھی لگی وہ چرس چھوڑ کر ساتھ ہو لیا
‏تھوڑی آگے جا کر ایک ہاتھی شراب کی بوتل کھولنے کی کوشش کررہا تھا

‏چوہا پھر بولا: انکل نشہ چھوڑ دو ! زندگی بہت پیاری ہے آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے
‏ہاتھی کو چوہے کی بات بھا گئی اور وہ بھی ساتھ چل پڑا
‏آگے جاکر دیکھا کہ شیر ہیروئن کی پُڑیا ہاتھ میں اٹھائے نشہ کرنے کی تیاری کررہا ہے
‏چوہا اسکے پاس گیا اور بولا: او جنگل کے بادشاہ 

‏نَشہ وَشہ چھوڑو زندگی بہت پیاری ہے آؤ میرے ساتھ دیکھو جنگل کتنا خوبصورت ہے
‏شیر نے چوہے کو غصے سے دیکھا اور زور سے ایک تھپڑ رسید کیا
‏ہاتھی اور چیتا حیران ہوئے اور پوچھا :
 بادشاہ سلامت !چوہے نے تو بہُت اچھی بات کی ہے، تھپڑ کیوں مارا اسے ؟‏

‏شیر بولا: یہ کمینہ بھَنگ پی کر دوسروں کو ساری رات گھماتا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ 

‏

Comments